حوثیوں کا اسرائیلی وزارت دفاع پر حملہ

   

دوحہ : یمن میں حوثی تنظیم انصار اللہ نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں وزارت دفاع پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے ۔ حوثی تحریک نے منگل کے روز ٹیلی گرام پر کہا کہ ہم نے مقبوضہ جافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کی نام نہاد وزارت دفاع کے خلاف فلسطین-2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے ایک فوجی آپریشن چلایا۔ تنظیم کے مطابق 12 گھنٹوں میں یہ تیسرا آپریشن تھا۔