صنعاء : دہشت گرد حوثی ملیشیا نے شمال مغربی یمن کی کمشنری حجہ کے ضلع حیران میں واقع ایک سکول کو ڈرون بمباری کا نشانہ بنایا جس سے ایک بچہ ہلاک اور دیگر دو زخمی ہو گئے۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے اس ڈرون حملے کا نشانہ ضلع حیران کے گاؤں الدیر میں واقع السلام سکول کو اس وقت بنایا گیا جب اس میں تدریسی عمل جاری تھا۔ جارحانہ کارروائی کے نتیجہ میں 11 سالہ بچہ یوسف عبدو شوعی بیشی ہلاک اور دو بچے احمد علی عبداللہ بشی (8 سال) اور سلطان احمد علی بشی (10 سال) زخمی ہو گئے۔ یاد رہیکہ تینوں بچے اسکول کے قریب سڑک پر چل رہے تھے۔