حوثیوں کا مغوی ماڈل الحمادی پر وحشیانہ تشدد

   

صنعا: یمن میں حوثی باغیوں نے صنعا میں مغوی ماڈل انتصار الحمادی کوجیل میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور قید تنہائی میں رکھا ہے۔عرب نیوز کے مطابق یمن میں حوثیوں نے گزشتہ سال 20 سالہ یمنی ماڈل اور اداکارہ کو صنعاء میں ان کے دوست کے ہمراہ جاتے ہوئے اغوا کر لیا تھا۔اغوا کے بعد حوثی ملیشیا نے ماڈل الحمادی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور میڈیکل ٹسٹ کروانے کے بعد صنعا کی جیل میں قید تنہائی کے سیل میں بند کر دیا ۔ ماڈل انتصار الحمادی کو جسم فروشی میں ملوث ہونے اور منشیات کے استعمال کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔