حوثیوں کے اسرائیلی شہروں پر حملے

   

صنعاء: حوثی ترجمان نے کہا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں مسلح ڈرونز کے ساتھ دو کامیاب فوجی کارروائیاں کیں جن میں تل ابیب کے قریب جافا کے علاقے اور ایلات شہر میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ یمن میں حوثی باغیوں نے تل ابیب کے ضلع جافا اور ایلات شہر پر حملے کیے ہیں۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان یحییٰ سری نے حوثیوں کے زیر ملکیت ”المصیرہ” ٹیلی ویژن چینل پر نشر ہونے والے ایک بیان میں اس معاملے کی اطلاع دی۔ سری نے کہا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں مسلح ڈرونز کے ساتھ دو کامیاب فوجی کارروائیاں کیں جن میں تل ابیب کے قریب جافا کے علاقے اور ایلات شہر میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں آپریشنز نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔ 31 اکتوبر 2023 سے یمن میں ایرانی نواز حوثی باغی یمن کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر قبضہ کر رہے ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ ہیں اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ان میں سے کچھ پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حوثی باغی اسرائیل کے مختلف علاقوں پر بالخصوص ڈرونز کے ذریعہ حملے کرتے رہتے ہیں۔