ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت کے ایک بیان میں کہا کہ ’حوثیوں کے منظم دہشت گردانہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔وزارت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان متواتر کی جانے والی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن موقف اپنائے جس سے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ’ حالیہ دنوں میں ان حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے‘۔
