صنعاء : یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں کے نتیجے میں 5 دنوں میں 13 فوجی مارے گئے۔فوج کی طرف سے ایک تحریری بیان میں حوثیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 5 دنوں میں حدیدا، دالی، طائز، صدا، جیف اور معریب صوبوں کے محاذوں پر 467 بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔حوثیوں کی جانب سے اس موضوع پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔