حوثی اسمگلروں سے برآمد منشیات کا ذخیرہ نذر آتش

   

صنعا ۔ یمن میں سیکورٹی حکام نے صوبہ حجہ کے شمال میں بڑی مقدار میں حشیش اور ہزاروں نشہ آور گولیاں نذر آتش کردیں۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منشیات حوثی جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے اسمگلروں سے پکڑی گئی تھیں۔ فوجی دستوں اورانٹلی جنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 4ماہ کے دوران قبضے میں لی گئی 1158 کیلو گرام چرس اور 7ہزار 700 غیر قانونی نشہ آور گولیاں جلادی گئیں،جس کے بعد 3سالوں میں تلف ہونے والی چرس کی کل مقدار 4ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے۔