تیل تنصیبات کو بھی میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ حملے بند کئے جائیں ‘ ورنہ جوابی کارروائی کی جائے گی ۔ سعودی عرب کا سخت انتباہ
ریاض ۔ 8 ستمبر ( ایجنسیز ) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے فوجی آلات منتقل کرنے والے ٹرکس کو حملوں کا نشانہ بنایا ۔ ان ٹرکس پر بیالسٹک میزائیلز کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ۔ یہ کارروائی سعودی ۔ یمن سرحد پر الوادیہ کے قریب کی گئی ۔ حوثی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔ یمن نیوز ایجنسی کے بموجب یہ میزائیلز مقامی طور پر تیار کئے گئے تھے اور حوثیوں کی جانب سے سعودی کیمپس اور افواج کی نگرانی کی جا رہی تھی ۔ کہا گیا کہ الوادیہ کیمپ پر بڑی تعداد میں اسلحہ سے لدی گاڑیوں اور ہتھیاروں کی موجودگی کا پتہ چلنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ فوجی ساز و سامان سے لدے ایک ٹرک پر ہوئے حملے کا ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آیا ہے ۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس حملے کے بعد یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے اور فضاء میں آگ کے شعلے بلند ہونے لگے ۔ ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکوںکے بعد فوجی اس کیمپ سے بھاگ رہے ہیں۔ سعودی عرب اور حوثیوں کے مابین چار سال سے جاری جنگ بندی کے بعد اچانک ہی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کے اثرات سعودی عرب اور یمن کید رمیان دیکھے جا رہے ہیں۔ علاقہ میں کشیدگی اور فوجی حملوں کے دوران تیل کی قیمتوں میںع المی منڈی میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ سعودیع رب نے آج حوثی باغیوں کی جانب سے کئے گئے میزائیل حملوں پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ حوثیوں کے حملوں میں کچھ تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا اور ان میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ کہا جا رہا ہے کہ حوثی باغیوں کا کئی برسوں میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا ۔ رات بھر کئے گئے حملوں کے بعد تیل کی تنصیبات کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور اس حملے میں جملہ 73 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ سعودیع رب نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے ۔ سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبہ میں آنے والی کئی تیل اور توانائی کی تنصیبات حوثیوں کے حملوں کا نشانہ بنی ہیں اور ان کو بند کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یمن میں داخلی لڑائی میں شدت کے بعد اس طرح کے حملے ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں عالمی سطح پر مسلمہ حکومت کی تائید کی جاتی ہے اور اس حکومت کی جانب سے حوثی باغیوں کے کنٹرول والے علاقوں پر قبضہ کو بحال کرنے کے اقدامات کئے جا ریہ ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سالمیت کا تحفظ کرنے کیلئے سعودی حکام کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ سعودی وزارت خارجہ نے حوثیوں کے حملوں کو فوری روکنے پر زور دیا اور کہا کہ بحر احمر میں آبی جہاموں پر حملوں کا سلسلہ بھی بند کیا جانا چاہئے ۔ واضح رہے کہ جاریہ سال جولائی میںسعودی عرب کا بحری مقاطعہ کرنے کا حوثی باغیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا اور پھر سعودی عرب کے خلاف حملوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ۔