حوثی ملیشیا سفارت خانہ خالی کرے ملازمین کو رہا کیا جائے: بلنکن

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ صنعا میں حوثیوں کے ہاتھوں امریکی سفارت خانے کے یمنی ملازمین کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بلنکن نے کہا کہ ایران کے اتحادی حوثیوں کی جانب سے درجنوں یمنی شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ زیر حراست افراد 2015ء میں امریکی سفارت خانہ بند ہونے کے بعد سے وہاں عارضی طور پر کام کر رہے تھے۔ جمعرات کے روز سلامتی کونسل نے بھی امریکی سفارت خانہ پر دھاوے کی مذمت کی تھی۔