حوثی وفد سعودی حکام سے یمن میں جنگ بندی پر مذاکرات کریگا

   

ریاض: یمن کی حوثی ملیشیا کاوفد اورعْمان کے ایلچی جمعرات کی شب صنعاء سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔حوثی ملیشیا کے اعلیٰ عہدے داروں پر مشتمل وفد سعودی حکام کے ساتھ یمن میں جاری لڑائی کے خاتمے اور مستقل جنگ بندی پر بات چیت کرے گا۔کسی حوثی وفد کا گذشتہ تقریباً نوسال میں سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صنعاء کے ہوائی اڈے پر شہری ہوابازی کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سلطنتِ عْمان کا ایک طیارہ حوثی وفد کو لے کر الریاض کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان کے مصالحت کاروں کا وفد آج ہی صنعاء پہنچا تھا۔سعودی حکومت اور حوثیوں کے ترجمان نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔یمن میں سنہ 2014 میں جنگ شروع ہونے کے بعد حوثی حکام کا سعودی عرب کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔