واشنگٹن : امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر کے اوپر ایک کامیکازی ڈرون کو مار گرایا جو یمن میں ایرانی نواز حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے داغا گیا تھا۔امریکی مرکزی کما ن سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ کامیکازی ڈرون کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ “یو ایس ایس کارنی” کے قریب پہنچا جو دو فوجی بحری جہازوں کو اس خطے میں فوجی سازوسامان لے کر جا رہا تھا البتہ جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا مگر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ سامان کہاں بھیجا گیا تھا لیکن یہ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شروع کیے گئے حملوں کے ساتھ ساتھ امریکہ نے اس ملک کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان بھیجا تھا۔یمن میں حوثی باغیوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 31 اکتوبر سے اسرائیل پر کئی بار میزائلوں اور کامیکازی ڈرونزسے حملہ کیا ہے۔19نومبر کو حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی اور پھر اعلان کیا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی کمپنی کے تجارتی جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔