حولدار پریتی راجک فوج میں پہلی خاتون صوبیدار بن گئیں

,

   

مذکورہ آرمی نے کہاکہ ”ہندوستانی فوج کے ساتھ ساتھ ملک کی خواتین کے لئے ایک فخریہ لمحہ میں آج ہولدار پریتی راجک ٹریپ شوٹر کو صوبیدار کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے


نئی دہلی۔ ہولدار پرتی راجک جو ایک ٹرپ شوٹر ماہر تھیں انہیں اتوار کے روز ہندوستانی فوج میں صوبیداری کے عہدے پر ترقی دی ہے جو ملک کی پہلی خاتون ہیں۔ صوبیدار راجک نے 2022ڈسمبر میں آرمی کی ملٹری پولیس کارپس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مذکورہ آرمی نے کہاکہ ”ہندوستانی فوج کے ساتھ ساتھ ملک کی خواتین کے لئے ایک فخریہ لمحہ میں آج ہولدار پریتی راجک ٹریپ شوٹر کو صوبیدار کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”صوبیداری پرتی راجک اب ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون صوبیدار بن گئی ہیں۔

ان کا یہ کامیابی ناری شکتی کی ایک غیرمعمولی کامیابی پیش کرتی ہے“۔

وہ شوٹنگ ڈسپلن کی پہلی شاندار کھلاڑی تھیں جس نے ہولدار کی حیثیت سے فوج میں اپنا نام شامل کیاتھا۔ چین کے ہانگزو میں منعقد ہونے والے 19ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران راجک نے خواتین کی ٹرپ ٹیم میں سلور میڈل جیتا تھا۔

فوج نے ایک بیان میں کہاکہ ان کے غیرمعمولی پرفامنس کی وجہہ سے انہیں پہلی مرتبہ صوبیدار بنایاجارہا ہے۔

فوج نے کہاکہ ”ان کی اس عظیم کامیابی سے نوجوانو ں میں فوج میں شامل ہونے کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا اور اس کے علاوہ پیشہ وار انہ شوٹنگ مقابلوں میں آگے آنے میں بھی دلچسپی پیدا ہوگی“۔

آرمی نے مزیدکہاکہ آج پدما شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ صوبیدار میجر او راعزازی لفٹنٹ جیتو رائے جو ان کی شاندار خدمات پر صوبیدار میجر اور اعزازی کپتان کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے