حکومتیں گرانے کی کوشش ، 8 ریاستوں میں بی جے پی کیخلاف کانگریس کا احتجاج

,

   

٭ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر غیربی جے پی حکومتوں کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا الزام کرتے ہوئے 8 ریاستوں میں راج بھون میں احتجاج منظم کیا۔ اُتراکھنڈ، مہاراشٹرا، بہار، مغربی بنگال، ٹاملناڈو، اُترپردیش، گجرات اور دہلی میں ریاستی کانگریس یونٹس کی جانب سے راج بھون کے روبرو احتجاج منظم کیا گیا۔ اترپردیش میں ریاستی کانگریس کے صدر اجئے کمار للو کو لکھنؤ میں احتجاج کے دوران پولیس نے دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ راجستھان میں ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ کی بغاوت کے بعد سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ ان خدشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ بھی جیوترآدتیہ سندھیا کی طرح بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ اگرچیکہ سچن پائلٹ نے اس سے انکار کیا ہے تاہم انہوں نے سندھیا سے ملاقات کی جو مدھیہ پردیش کانگریس سے علیحدہ ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔