پرتاپ گڑھ:اترپردیش حکومت ایک ہی ضلع کے دو شہیدوں کے مابین تفریق کر رہی ہے ،جو شہیدوں کی بے عزتی ہے ۔جہاں صوبیدار سدھاکر سنگھ کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں اور حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپیہ کا چیک دیا گیا ،وہیں شہید صوبیدار شیام لال یادو کی آخری رسومات کو انتظامیہ نے نظر انداز کردیا۔