نئی دہلی۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والے احتجاجیوں کی سفارشات قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک اعلی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے بیچ حکومت کی جانب سے یہ پیشکش سامنے آئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اگر کوئی تجویز ہے تو حکومت اس کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت مختلف طریقوں سے قانون سے متعلق عوام کے شبہات دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔