حکومت اور احتجاجیوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش

   

کوٹائم /2 فبرو ری (سیاست ڈاٹ کام)مشہور روحانی گرو سری ایم نے مرکز اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان ثالثی کروانے کی خواہش ظاہر کی ۔ سری ایم کو ان کی روحانی خدمات اور سماجی بہبودی کاموں میں اہم رول ادا کرنے پر پدم وبھوشن کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کو راضی کرائیں گے کہ اس مسئلہ میں ثالثی کی پیشکش کو قبول کریں ۔ مذاکرات کے ذریعہ ہی تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے اور میں مذاکرات شروع کرنے میں مدد کروں گا ۔