اورنگ آباد۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان شیریش بورالکر نے آج ریاستی حکومت کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی انتظامی ناکامی چھپانے کیلئے بی جے پی کارکنان کو نشانہ بناکر ان کے خلاف معاملے درج کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے افسران اور کارکنان کے خلاف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے ۔ سیاسی تبدیلی کے دباؤ میں بی جے پی کارکنان کے خلاف مجرمانہ معاملے درج کئے جارہے ہیں۔