نئی دہلی : آل انڈیا کسان سبھا جنرل سکریٹری حنان ملانے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کسانوں کے مسئلہ کو زبردستی طول دے رہی ہے تاکہ احتجاجی کسانوں کو مایوس کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے کسان شدید سردی کے موسم میں مررہے ہیں اور حکومت تاریخ پہ تاریخ دے رہی ہے ۔ یہ حکومت کی سازش ہے ۔