حکومت تلنگانہ 2,000 میگاواٹ اضافی برقی خریدیگی

   

حیدرآباد۔ 13 جون (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے کہا ہے کہ وہ ریاست میں بڑھتی ہوئی برقی طلب کو پورا کرنے کیلئے این ٹی پی سی سے مزید 2,000 میگا واٹ برقی خریدے گی۔ ٹرانسکو کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے این ٹی پی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ 2,000 میگاواٹ برقی ریاست تلنگانہ کیلئے مختص کرے۔ یہ برقی ہمیں جاریہ سال جولائی تا نومبرکے دوران مطلوب برقی کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ کالیشورم پراجیکٹ کا21 جون کو افتتاح کریں گے۔