لکھنو۔ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو نے چہارشنبہ کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو جمہوریت میں امتحان کا نام دیا او رکہاکہ سیاست میں اپوزیشن کے لئے ضروری ہے کہ جب حکومت ناکام ہوجاتی ہے توہ اس امتحان کو پاس کرے۔
انہوں نے کہاکہ جو اس کے لئے تیار ہیں وہ کسی امتحان سے گھبراتے نہیں ہیں۔ یادو نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ای ڈی کا مطلب اب جمہوریت میں امتحان ہے۔ سیاست میں اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت اپوزیشن کو ہے۔
جب حکومت ناکام ہوجاتی ہے‘ وہ اس امتحان کا اعلان کرتی ہے۔
جنھوں نے اچھی تیاری ہے وہ نہ تو تحریری امتحان سے ڈرتے ہیں نہ ہی زبانی امتحان سے ڈرتے ہیں۔ اور آپ کوپریشان نہیں ہونا چاہئے“۔
ان کا یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ ای ڈی کی پوچھ تاچھ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
جمعہ کے روز نیشنل ہیرالڈ23جون تک پیش ہونے کے لئے کانگریس پارٹی کے عبوری صدر کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دوبارہ سمن جاری کیاہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنین سوامی کے کی ایک خانگی کریمنل شکایت پر مذکورہ معاملے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جارہی ہے۔