حکومت سہ فریقی کمیٹیوں کی تشکیل نو کرے : بی ایم ایس

   

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے سہ فریقی کمیٹیوں کی تشکیل نو کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزدور صنعتی تنازعات کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ بی ایم ایس کے جنرل سکریٹری رویندر ہمتے نے جمعہ کو یہاں کہا کہ عارضی اور ٹھیکیداری کی وجہ سے مزدوروں پر بحران مسلسل بڑھ رہا ہے ۔