حکومت مہاراشٹر کو آئندہ تہواروں میں احتیاط برتنے کی ہدایت

   

ممبئی ؍ اورنگ آباد۔ مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے مہاراشٹر کے کچھ اضلاع میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور انفیکشن کی سطح میں اضافے کے امکان کے پیش نظر اتوارکے روز ریاست کے چیف سکریٹری کوآنے والے دہی ہانڈی اورگنیش اتسو میں بھیڑ سے بچنے کے لئے مقامی پابندیاں لگانے کی ہدایت دی ہے ۔ اگرچہ مہاراشٹر میں انفیکشن کے واقعات کم ہورہے ہیں، تاہم مرکزی حکومت نے کچھ اضلاع میں کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔