لکھنؤ:23مئی(یواین آئی)سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست میں آندھی۔ بارش، طوفان سے 50 سے زیادہ لوگوں کی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف کاغذی اعلان نہ کریں بلکہ متاثرہ کنبوں کی سچ میں مدد کریں۔ یادو نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں میں ریاست کے درجنوں اضلاع میں آندھی طوفان اور بارش سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ۔ درجنوں گھر گرے ۔ لوگوں کے گھر اجڑ گئے ۔