حکومت مہنگائی روکنے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے:شہباز شریف

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز فیصل آباد میں مفت آٹا تقسیم کرنے کے مراکز کے دورے میں کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار رمضان المبارک میں کم آمدنی والوں کو آٹے کے تھیلے مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی رمضان پیکج کے تحت پورے پنجاب میں مفت آٹے کے تھیلوں کی فراہمی سے مستحق لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کو مستحق لوگوں کو مفت آٹے کے تھیلوں کی منظم انداز میں فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہر میں اقبال اسٹیڈیم اور ہاکی سٹیڈیم میں مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کا دورہ کیا اور آٹے کے تھیلوں کی تقسیم کا معائنہ کیا۔وزیراعظم نے معمر اور علیل لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔