حکومت نفع کو خانگیانے اور نقصان کو قومیانے میں مصروف

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے حکومت پر طنز میں آج الزام عائد کیاکہ عوامی شعبہ کے بینکوں کو دوست صنعت کاروں کو بیچ دینا ملک کی اقتصادی سلامتی سے مفاہمت کرنا ہوگا۔ اُنھوں نے ٹوئٹ کیاکہ مرکزی حکومت نفع کو خانگیانے اور نقصان کو قومیانے میں مصروف ہے۔

صدام ، قذافی سے تقابل
راہول نے جمہوریت کے عالمی اشاریہ میں انڈیاکی تنزلی کیلئے وزیراعظم مودی کو مورد الزام ٹھہرایا اور ریمارک کیا کہ انتخابات تو عراق کے ڈکٹیٹر صدام حسین اور لیبیا کے معمر قذافی بھی جیتا کرتے تھے اس لئے الیکشن جیتنا من مانی کا لائسنس نہیں۔