حیدرآباد13جولائی حکومت نے دو اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے ۔حکومت نے ورنگل اربن اور ورنگل رورل اضلاع کے نام تبدیل کئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت نے ورنگل اربن ضلع کا نام تبدیل کرکے ہنمکنڈہ اور ورنگل رورل کا نام صرف ورنگل کردیاجارہا ہے ۔حکومت نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اس خصوص میں کسی بھی قسم کے اعتراضات ہوں تو داخل کریں۔حکومت نے کہا کہ ناموں کی تبدیلی اندرون ایک ماہ ہوجائیگی ۔ہنمکنڈہ ضلع، ہنمکنڈہ و پرکال ریونیو ڈیویثرنس پر مشتمل ہوگا۔اس کے 12منڈل ہوں گے ۔ورنگل مغرب علاقہ ہنمکنڈہ کا ضلع مستقر ہوگا۔ کے سی آر نے ورنگل کے دورہ کے موقع پر ناموں کی تبدیلی کااعلان کیا تھا جس کے بعد اعلامیہ جاری کیاگیاہے ۔
