حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے گورنر کے بجٹ خطبہ پر ردعمل میں کہا کہ حکومت نے گورنر کو جھوٹ بولنے کیلئے مجبور کیا ہے اور سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہونے جیسا گورنر سے تاثر دلانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ریاست میں برقی پیداوار کی گنجائش میں اضافہ کا حکومت دعوی کر رہی ہے جب برقی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے تو حکومت کسانوں کو برقی سربراہ کرنے میں ناکام کیوں ہے اس کا جواب دے ۔ برقی قلت کی وجہ سے سربراہ نہیں کی جارہی ہے یا اور کوئی وجہ ہے حکومت کسانوں سے وضاحت کرے۔ ریتو بندھو معاوضہ نہ ملنے سے کسان اراضیات فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔ دھرانی میں غریبوں سے جو ناانصافی ہو رہی ہے اس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔ مرکز کے فنڈز سے شہری علاقوں میں ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے گئے ۔ حکومت سدی پیٹ گجویل کے سوا کہیں ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کے موقف میں نہیں ہے ۔ اس نے کئی امور پر گورنر سے دروغ گوئی کروائی ہے ۔ ن