حکومت نے 1677 ڈاکٹرس کے تقررات کی منظوری دے دی

   

28 ستمبر کو نوٹیفکیشن کی اجرائی۔ 12 اکٹوبر تک درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : دیہی عوام کو موثر طبی سہولتوں کی فراہمی کے معاملے میں حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہیلت اینڈ ویلنس سنٹرس میں 1677 ڈاکٹرس ( ایم بی بی ایس ۔ میڈیکل آفیسرس ) کا تقرر کرنے کی منظوری دی ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے رہنمایانہ خطوط بھی جاری کردئیے گئے ہیں جس میں اکٹوبر کے اواخر تک تقررات کے عمل کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کی نگرانی میں تقررات کا عمل مکمل ہوگا ۔ اس کمیٹی میں ضلع کلکٹر صدر نشین ہوں گے ۔ ڈی ایم ایچ ایم ، سشیل ویلفیر ڈی ڈی ۔ ٹی وی وی پی عہدیدار بحیثیت ارکان شامل رہیں گے ۔ میڈیکل آفیسرس کے تقررات کے لیے 28 ستمبر کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔ اسی دن سے 12 اکٹوبر تک درخواستیں قبول کئے جائیں گے ۔ درخواستوں کی جانچ کے بعد 26 اکٹوبر کو میرٹ لسٹ کا اعلان کیا جائے گا اور 27 اکٹوبر کو کونسلنگ کا اہتمام کیا جائے گا تاحال ریاست کے دیہی ہاسپٹلس میں 269 ہیلت ورکرس اور 180 میڈیکل آفیسرس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہر دیہی دواخانہ میں عصری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر ٹیلی کنسلٹنسی کے لیے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ہر دیہی دواخانہ کو قریب میں موجود گورنمنٹ ڈائیگناسٹک سنٹرس سے مربوط کئے جارہے ہیں جس سے مریضوں کو قیمتی ٹسٹ مفت میں کرانے کی سہولت ہوگی ۔ محکمہ صحت کی جانب سے 8 ستمبر کو دیہی علاقوں کے ہیلت اینڈ ویلنس سنٹرس کا نام دیہی دواخانہ ’ پلے دواخانہ ‘ کے نام سے تبدیل کرتے ہوئے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی تھی ۔ ان ہاسپٹلس کے میڈلیول ہیلت ورکرس کے نام کو بھی میڈیکل آفیسرس کی حیثیت سے تبدیل کیا گیا ہے ۔۔ ن