حکومت ‘پہلگام حملے کا مناسب اور فوری جواب دے :پرینکا

   

نئی دہلی :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پہلگام حملے پر کہا کہ ان کی پارٹی اس معاملے میں حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی کانگریس اس کی حمایت کرے گی، اس لیے حکومت کو اس حملے کا فوری جواب دینا چاہیے ۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت کو پہلگام حملے کا فوری، فیصلہ کن، مضبوط اور موزوں جواب دینا چاہیے اور کانگریس اپنے بیان کے مطابق حکومت جو بھی فیصلہ کریگی اس کی حمایت کریگی۔انہوں نے کہا کہ، ہم سب کانگریس کی طرف سے سی ڈبلیو سی کیبیان پر قائم ہیں۔ یہ کانگریس کا سرکاری بیان ہے ۔ اس میں واضح کہا گیا کہ حکومت جو قدم اٹھانے جا رہی ہے ، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ درحقیقت، ہم حکومت سے بہت مضبوط، فیصلہ کن اور ٹھوس قدم اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔