وزیر الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) روی شنکر پرساد نے کہا کہ ٹویٹر کو نئے آئی ٹی قواعد کی تعمیل کے لئے تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا، اس کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے۔روی شنکر پرساد نے کہا کہ ٹویٹر کے پاس تین ماہ کا وقت تھا، پھر بھی بہت سارے مواقع دینے کے بعد کوئی تعمیل نہیں ہوئی۔ ان کے یہ بیانات ان اطلاعات کے درمیان سامنے آئے ہیں کہ مقررہ وقت پر قانونی افسران کی تقرری میں ناکامی کے بعد ٹویٹر نے ہندوستان میں مطلوبہ “سیف ہاربر” (safe harbour) استثنیٰ کھو دیا ہے۔