حکومت کالی کٹ سے حج پرواز بحال کرے :ای ٹی محمد بشیر

   

نئی دہلی : انڈین یونین مسلم لیگ نے کالی کٹ سے حج پرواز بند ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالی کٹ سے حج پرواز بحال کرے ۔ یہ مطالبہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم مالابار ڈیلولپمنٹ فورم (ایم ڈی ایف) کے تحت آج جنتر منتر پر مظاہرہ کے دوران کیا گیا۔ جنتر منتر پر کالی کٹ سے حج پرواز بند ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ممبر پارلیمنٹ عبدالصمد صمدانی،ای ٹی محمد بشیر کے علاوہ متعدد ممبران اسمبلی شامل ہوئے ۔اس کے علاوہ دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی اور پردیش جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔