حکومت کانوڑیوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے پرعزم :ریکھاگپتا

   

نئی دہلی، 24 جون (یواین آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ کانوڑ یاترا صرف ایک مذہبی تقریب نہیں ہے بلکہ خدمت، لگن اور سماجی شرکت کا تہوار ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ دہلی میں تمام شیو بھکتوں کو عزت، سہولت اور سلامتی ملے ۔گپتا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانوڑ یاترا صرف ایک مذہبی تقریب نہیں ہے بلکہ خدمت، لگن اور سماجی شرکت کا تہوار ہے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ تمام شیو بھکتوں کو دہلی میں عزت، سہولت اور تحفظ ملے ۔ اس سال دہلی حکومت نہ صرف اس یاترا کو شاندار، شفاف اور منظم بنائے گی بلکہ خود یاتریوں کے استقبال کے لیے دہلی سرحد پر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں کانوڑیاترا کے انتظامات کے نام پر بدعنوانی کی گئی تھی لیکن اب تمام بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا اور کانوڑ یاترا سے منسلک کمیٹیوں کو براہ راست رقم دی جائے گی تاکہ بہتر انتظامات کئے جا سکیں۔ کانوڑ یاتریوں کے لیے خیموں سمیت انتظامات کرنے والی کمیٹیاں سنگل ونڈو سسٹم کے تحت براہ راست ضلع مجسٹریٹ کے دفتر سے ہر قسم کی اجازت حاصل کریں گی تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ کانوڑیاترا کے لیے کمیٹیوں کو کم از کم پچاس ہزار اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔