حکومت کسانوں سے زیادہ ریونیو عہدیداروں کے مسائل سے فکر مند

   

کریم نگر میں اے آئی سی سی کسان سیل نائب صدر ایم کودنڈہ ریڈی و دیگر قائدین کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): ٹی آر ایس حکومت کا شروع کردہ اراضیات کا ریکارڈ ترمیم اصلاحات قانون میں کئی ایک خامیاں پائی جارہی ہیں ۔ اس لیے نئے مسائل پیدا ہوتے جارہے ہیں اے آئی سی سی کسان شعبہ نائب صدر سابق رکن اسمبلی ایم کودنڈہ ریڈی نے یہ الزام عائد کیا کہ ضلع کریم نگر جیل میں قید و محروس جے کنکیا نامی کسان کی کودنڈہ رام ضلع کانگریس کمیٹی صدر کٹکم مرتجیم نے جاکر ملاقات کی بعد ازاں ڈی سی سی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چناؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے کے سی آر جلد از جلد قانون لاتے ہوئے نئے مسائل پیدا کردئیے ہیں اور سخت تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں غریب کسانوں سے متعلقہ 12 لاکھ کسانوں کے پٹہ دار پاس بکس ابھی نہیں دئیے گئے ہیں ۔ 50 فیصد کسانوں کو تاحال رعیتو بندھو نہیں پہنچا ہے چکورمامڑیمنڈل لمباڈی پلی کسان جے کنکیا پٹہ دار پاس کے حصول کے لیے ہر طرح کی کوشش کی آخر تنگ آکر ریونیو عہدیداروں کو رشوت بھی دے ڈالی لیکن کام نہ ہوپایا چنانچہ مایوسی کی حالت میں برہم ہو کر تحصیل دار دفتر میں پٹرول ڈال لے کر خود کشی کی کوشش کی ۔ اس دوران وہاں موجود افراد نے اسے دیکھنے کی کوشش کے دوران ٹیبل پر پٹرول گرگیا لیکن مقدمہ ارادتی طور پر ہی پٹرول ڈالا ہے درج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کنکیا نے کوئی جرم نہیں کیا لیکن اسے جیل بھیجا گیا ہے ۔ ایسا کیوں کیا گیا ہے اور کہا کہ ہم تحصیل دار وجئے ریڈی کا زندہ جلا دیا جانے کا واقعہ کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ تحصیلدار وجئے ریڈی کی موت کا واقعہ محکمہ مال اور حکومت کے طرز عمل کی ذمہ دار ہے کسان کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیتا اور تحصیلدار اس طرح کے حالات نہ پیدا ہونے دیں کا مشورہ دیا اور کہا کہ وزیر کے ٹی آر کو ریونیو کے عہدیداروں کا جتنا خیال کرتے ہیں اسی طرح کسانوں سے نہیں اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یکطرف کسان اراضیات کے تنازعات نئے اصلاحات قانون کی خامیوں سے پریشانی میں مختلف مسائل سے دوچار خود کشی کررہے ہیں لیکن وزیر کے ٹی آر کو اس کی کوئی فکر ہی نہیں ہے ۔ انہی حالات میں ریاست میں کسان کس قدر مسائل سے دوچار ہے پتہ چل رہا ہے اس موقع پر یس سی سی کسان سیل صدر انویش ریڈی ڈی سی سی کسان کٹکم مرتجیم ضلع کانگریس کسان سیل صدر پی کرشنا ریڈی پی سی سی ترجمان جے راما راؤ پی سی سی سکریٹری انجن کمار دیگر قائدین تاج الدین جی مدھو نہال احمد وغیرہ شریک تھے ۔۔