حکومت کوآپریٹو سیکٹر کو فروغ دینے پرعزم

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے کوآپریٹیو کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں کہا کہ کوآپرٹیو کے میدان میں بے پناہ امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں ساٹھ سے زیادہ اقدامات کیے ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کرشن پال گرجر نے کہا کہ کوآپریٹو وزارت نے اپنے قیام کے ساڑھے تین برسوں کے اندر 7 بڑے شعبوں میں 60 اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے ذریعے کوآپریٹو اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد اسی وقت پوری ہوگی جب خوراک فراہم کرنے والا خود انحصار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو یونیورسٹی کے ذریعہ اگلے چار برسوں میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی میں کام کرنے والے عملے کو تربیت دے کر ان کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ایک دیگر ضمنی سوال کے جواب میں گرجر نے کہا کہ کوآپریٹو یونیورسٹی میں کوآپریٹو کے تیس شعبے ہیں اور ان سے متعلق تربیت کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔