پٹنہ :شہریوں کی پیدائش اور اموات کے اعداد و شمار جاننا عوام کا بنیادی حق ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کورونا کے دوران ہونے والی اموات کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کرنا چاہتی ہے۔پٹنہ ہائی کورٹ نے حکومت بہار کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا بحران کی مدت کے دوران ہونے والی اموات کے اعدادوشمار کو عام کرے اور تمام منتخب عوامی نمائندوں کو 24 گھنٹے میں اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی اموات سے مطلع کرے۔ عدالت نے کہا کہ اموات کے اعدادوشمار کو جاننا عوام کا بنیادی حق ہے۔چیف جسٹس سنجے کرول اور جسٹس ایس کمار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے شیوانی کوشک اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد کہا کہ شہریوں کو پیدائش اور موت سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں جاننے کا بنیادی حق حاصل ہے۔