حکومت کورونا وائرس پر عوام کو ٹیٹانک کے کپتان کی طرح دلاسہ دے رہی ہے : راہول گاندھی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کو قابو میں کرلینے حکومت کے تیقن کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس پر عوام کو اس طرح کادلاسہ دے رہی ہے جس طرح ’’ٹائٹانک جہاز‘‘ سے کپتان نے مسافروں کو دیا تھا ۔ کپتان نے مسافروں سے کہا تھا کہ ان کے جہاز کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ بی جے پی حکومت بھی کورونا وائرس سے کوئی نقصان نہ ہونے کا عوام کو بھروسہ دلارہی ہے ۔ راہول گاندھی کے یہ ریمارک پارلیمنٹ میں ہرش وردھن کے تیقن کے بعد سامنے آیا ہے ۔ہرش وردھن نے کہا تھا کہ حکومت نے ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں ۔ راہول گاندھی نے اس پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ حکومت اس بحران سے نمٹنے کیلئے ٹھوس وسائل کو بروئے کار لانے کے بجائے صرف ایکشن پلان کی باتیں کررہی ہیں ۔