حیدرآباد 10 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائیکورٹ کے ایک دو رکنی پیانل نے آج حکومت کو ہدایت دی کہ تمام جی اوز کو متعلقہ ویب سائیٹ پر پیش کیا جائے تاکہ عوام ان سے استفادہ کرسکے ۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس ابھینند کمار پر مشتمل بنچ نے کہا کہ یہ کام آٹھ ہفتوں میں مکمل ہوجانا چاہئے ۔ عدالت نے جی اوز عوام تک نہ پہونچنے پی شیکھر کی درخواست مفاد عامہ کی سماعت کے دوران یہ ہدایت دی ۔