حکومت کو نوجوانوں کی باتیں سننی چاہیے :پرینکا

,

   

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت مستقبل کے حوالے سے متفکر بے روزگار نوجوانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے لیکن ملک کے نوجوان واجب بات کہہ رہے ہیں اور وہ ان نوجوانوں کی بات کی حمایت کرتی ہیں ۔ پرینکا گاندھی نے کہاکہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کا امتحان دینے والے طلبہ نے امتحان کے عمل، تمام مرحلے ، فائینل ریزلٹ کو کیلینڈر پر مبنی طے شدہ وقت میں مکمل کرنے سمیت کئی مشورے دیے ہیں۔حکومت نے ان مشوروں پر غور و خوض کرنے کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا،‘ قومی یومِ روزگار جیسے اختراعی ڈھنگ سے اپنی بات رکھنے والے نوجوانوں کو ہماری حمایت ہے ۔ حکومت کو بھی نوجوانوں کی بات سننی چاہیے ۔