حکومت کو چاہئے سی اے اے سے دستبرداری اختیار کریں۔ وزیراعظم معافی چاہیں۔ بی ایس پی لیڈر

,

   

نئی دہلی۔ بی ایس پی کے ایک رکن نے وزیراعظم نریندر مودی سے جہدکاروں پر پینل قانون سے غلط استعمال کے لئے معافی مانگنا چاہئے جو شہریت (ترمیمی) قانون(سی اے اے) جدوجہد کے دوران پرامن احتجاج کررہے تھے۔

لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے رکن دانش علی نے سی اے اے201سے دستبرداری اختیار کرنے کی حکومت سے مانگ کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو یو اے پی اے 1967کے تحت گرفتار کیاگیا ہے انہیں فوری رہا کیاجانا چاہئے اور وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ پرامن احتجاجیوں کی گرفتاری پر معافی مانگیں۔

پاکستان‘ بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی زیادتیوں کا سامنے کرنے کی وجہہ سے 31ڈسمبر 2014تک ہندوستان میں آکر پناہ لینے والے ہندو‘ سکھ‘ بدھسٹ‘ جین‘ پارسی اور عیسائی اقلیتوں کے ممبرس کو سال2019میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہونے والے سی اے اے قانون کے تحت ہندوستان کی شہریت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیاگیاہے۔