حکومت کیرالا کے خطوط پر مزدوروں کو معاوضہ دینے چندرابابو کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

امراوتی 24 مارچ (پی ٹی آئی) تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو نے منگل کو مرکز سے مطالبہ کیاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے چہروں پر لگائے جانے والے ماسک اور ہاتھوں کی کیمیائی صفائی کیلئے استعمال کئے جانے والے ہیڈ سنیٹائزر جیسی ضروری اشیاء پر عائد ٹیکس معاف کردیئے جائیں۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت کیرالا کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے خطوط پر مزدوروں اور محنت کشوں کو مہاتما گاندھی دیہی ضمانت روزگار قانون کے تحت معاوضہ دیا جانا چاہئے۔ آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسیس مثبت پائے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 8 تک پہونچ گئی ہے۔