حکومت کی ایک اور پیشرفت ، 19 پراجکٹس پر مشتمل ’ اسپیڈ ‘ پروگرام

   

ترقیاتی پراجکٹس اور منصوبوں کو تیز کرنے نئی حکمت عملی ، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نگرانکار
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کانگریس حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست میں شروع کئے جانے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو تیز کرنے کے لیے ایک خصوصی مشن شروع کیا ہے ۔ Smart Proactive Efficent and Effective Delivery (Speed) کے نام سے نئی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ تلنگانہ کے 19 باوقار پراجکٹس اور کاموں کو اسپیڈ کے دائر کار میں شامل کیا ہے ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی خود اس کے نگران کار ہوں گے ۔ کاموں کی پیشرفت اور متعلقہ شعبوں کے عہدیداروں کے ساتھ مہینے میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان تمام کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ ریاست کی اقتصادی ترقی کے لیے معیاری انفراسٹرکچر تیار کرنے میں مختلف محکمہ جات کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اسپیڈ ایک خصوصی پہل کرے گی ۔ چیف منسٹر کے ماہانہ اجلاس سے ترقیاتی کاموں میں بغیر کسی رکاوٹ کے تیزی سے تکمیل ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ اسپیڈ شہروں کے بشمول تمام علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی ۔ تمام محکمہ جات میں رابطہ اور تال میل پیدا کرنے کارکردگی کو باقاعدہ بنانے کے لیے ایک مانیٹرنگ سسٹم تیار کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر متعلقہ محکمہ جات اپنے دائرے اختیار کے تحت منصوبوں اور کاموں کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کریں گے ۔ ان پر نگرانی رکھنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی تیار کیا جائے گا ۔جس میں تازہ ترین ڈاٹا شامل رہے گا ۔ کونسے دن کام کیا گیا ہے ۔ اس کا اپ ڈیٹ ڈاٹا اپ لوڈ کیا جائے گا ۔ پراجکٹ کا پلان ، مقررہ نشانہ ، پیشرفت کو پورٹل میں پیش کیا جائے گا ۔ اسپیڈ پروگرام میں 19 پراجکٹس کو شامل کیا گیا ہے جس میں موسی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ ، سٹلائیٹ ٹاونس ترقی ، میٹرو ریل توسیع ، جی ایچ ایم سی کی تنظیم نو ، ریجنل رنگ روڈ ، حیدرآباد سٹی میں ایلیوٹیڈ کوریڈوز ، ریاست میں نئے ایرپورٹس ، دہلی میں تلنگانہ بھون کی تعمیر ، مہیلا شکتی اسکیم پر عمل آوری ، ریسیڈنشیل اسکولس کامپلکس ، اماں آدرش اسکول کمیٹیوں کی تنظیمی ترقی ، آئی ٹی آئی میں اڈوانسڈ ٹکنالوجی سنٹرس ، نیا عثمانیہ ہاسپٹل ، 15 نئے نرسنگ اور 28 نئے پیرا میڈیکل کالجس ، ہیلت ٹورازم پرمویشن ، ایکوٹورازم پراجکٹس پرومشن ، ٹمیپل سرکٹس ٹورازم ، اینٹی ڈرگس اسٹراجی پر عمل آوری وغیرہ شامل ہے ۔۔ 2