حکومت کی تشکیل کے لئے فیڈرل فرنٹ کانگریس کی حمایت حاصل کرسکتی ہے۔ ٹی آر ایس

,

   

حیدرآباد۔ ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن کی جانب سے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو یوپی اے میں شمولیت کا دعوت نامہ ملنے کے ایک روز بعد منگل کے روز ٹی آر ایس کے ایک ترجمان نے کہاکہ مرکز میں حکومت تشکیل دینے کے لئے ضروری سیٹیوں کی کمی پر کانگریس سے مدد لینے کے دروازے کھولے ہیں

مگر انہوں نے زوردیا کہ ان حالات میں ڈرائیور کی سیٹ سے کم پر فرنٹ اکتفا ء نہیں کرے گا۔

ٹی آر ایس کے ترجمان عابد رسول خان نے ٹی او ائی سے کہاکہ مرکز پر اپنے دم پر فرنٹ اقتدار میں ائے گا۔انہوں نے کہاکہ ”تاہم اگر سیٹوں میں کمی ائے گی اور رضاکارانہ طور پر کانگریس حمایت کی پیشکش کرے گی تو فرنٹ کے ساتھی اس پر فیصلہ لیں گے۔

مئی 23کے روز کانگریس اہم کھلاڑی کے طور پر منظرعام پر نہیں ائے گی اور ایک مرتبہ نتائج منظرعام پر آنے کے بعد اس کے ساتھ بے صبری کے ساتھ فیڈر ل فرنٹ میں شامل ہوجائیں گے“۔

پیر کے روز چینائی میں اسٹالن کے ساتھ میٹنگ کے دوران راؤ نے انہیں فیڈرل فرنٹ میں شمولیت اختیار کرنے پر زوردیاتھا۔ تاہم ٹی آر ایس کے ترجمان کا منگل کے روز دیاگیا بیان ماضی کے ان بیانا ت سے الگ ہے جس میں صاف طور پر کانگریس مفاہمت سے انکار کیاجاتارہا ہے۔

اسی سانس میں خان نے اس مرتبہ کہاکہ ”بی جے پی سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ہے“۔

پارٹی لیڈر پلا راجیشوار راؤ سے جب پوچھا گیاکہ فیڈرل فرنٹ کی حکومت نے کے سی آر نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں گے تو انہوں نے کہاکہ ”یہ عجلت کی جانے والی بات ہوگی اگر اس پر کوئی تبصرہ کریں تو‘ کیونکہ قومی سیاست میں سرگرم ہونے کے متعلق کے سی آر نے ابھی اپنی دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے“۔

واضح رہے کہ متحدہ ریاست آندھر اپردیش میں کے سی آر یوپی اے کے دور حکومت میں مرکزی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں