حکومت کی جانب سے مکئی خریدنے کا مطالبہ

   

نظام آباد میں ریاستی وزیر سے نمائندگی کی کوشش، کانگریس قائدین گرفتار
ظام آباد : مکئی کی اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی اور مارکفائیڈ کے ذریعہ مکئی خریدنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کانگریس کی جانب سے ضلع پریشد کے اجلاس کے موقع پر وزیر عمارات و شوراع مسٹر پرشانت ریڈی سے نمائندگی کرنے کی کوشش کرنے پر آج ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی، سینئر کانگریس قائد اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان کے علاوہ ایم پی ٹی سی دیگر کانگریسی قائدین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع میں کانگریس پارٹی کی ایک ہفتہ سے حکومت کی جانب سے مکئی خریدنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ آج ضلع پریشد کے اجلاس کے موقع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی سے نمائندگی کیلئے موہن ریڈی ، طاہر بن حمدان ، گنگاریڈی کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین نے ضلع پریشد آفس پہنچنے پر پولیس نے اعتراض کرتے ہوئے انہیں روک دیا اس پر کانگریسی قائدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے اقل ترین قیمت 1850 ہونے کے باوجود بھی صرف 1000 ہزار میں درمیانی افراد خرید رہے ہیں یہ ضلع ارکان اسمبلی اور ضلع کے وزیر کیلئے شرمناک بات ہے ۔ سویا بین ، مکئی خریدنے اور نقصان ہونے والے فصلوں کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے ضلع پریشد کی طرف جانے والے کانگریسی قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔