حکومت کی پالیسیوں سے تلنگانہ میں حقیقی سنکرانتی تہوار : دیاکر راؤ

   

حیدرآباد 14 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے کہا کہ عوام کیلئے تلنگانہ میں حقیقی سنکرانتی ہے کیونکہ حکومت کی پالیسیاں کسان موافق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسات میں ریتو بندھو ‘ ریتو بیمہ اسکیمات ہیں اور کسانوں کے قرض معاف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کسانوں کے حق میں جو پالیسیاں بنائی گئی ہیں ان سے حقیقی سنکرانتی کی خوشیاں ملتی ہیں۔