حکومت کے تاریخی فیصلے اپوزیشن کیلئے ماسٹر اسٹروک

   

Ferty9 Clinic

عوام پوری طرح مطمئن ، بی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی : ہریش راؤ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے حالیہ تاریخی فیصلوں سے اپوزیشن ماسٹر اسٹروک کا شکار ہوگئی ہے ۔ مار پہ مار پڑنے کے بعد اپوزیشن اس کی تاب نہ لانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ آج سے اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہوا ہے ۔ اسمبلی کی لابی میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ پوڈو اراضی کی تقسیم ، وی آر ایز کی خدمات کو باقاعدہ بنانا ، آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنا ، کسانوں کے قرض معاف کرنے جیسے تاریخی فیصلے کیے گئے یہ سب کچھ انسانی ہمدردی رکھنے والے چیف منسٹر کے سی آر سے ممکن ہوا ہے ۔ متحدہ آندھرا پردیش کی تاریخ اور ملک کی کسی بھی ریاست میں وہاں کی حکومتوں نے اس طرح کے فیصلے نہیں کئے ہیں ۔ تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات سارے ملک کے لیے مثالی بنی ہوئی ہے ۔ مرکزی حکومت کے علاوہ ملک کے دیگر ریاستوں کی حکومتیں ان اسکیمات کی تقلید کررہی ہے ۔ بی آر ایس حکومت ترقی اور بہبود پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کام کررہی ہے اور عوام اس کو کافی پسند کررہے ہیں ، جس سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں ۔ حکومت اور چیف منسٹر کے خلاف جھوٹے من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر تلنگانہ کے عوام باشعور ہیں ۔ کانگریس اور بی جے پی کے جھوٹے الزامات پر بھروسہ کرنے والے نہیں ہے ۔ انتخابات میں بی ار ایس تیسری مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ ن