حکومت کے خلاف کسانوں کی بغاوت کے دن قریب: اتم کمار ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حضورآباد میں دولت کے ذریعہ ووٹ کی خریدی، کلکٹر سدی پیٹ کے بیان کی مذمت
حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست میں وہ دن دور نہیں جب کسان حکومت کے خلاف بغاوت پر اتر آئیں گے۔ گاندھی بھون میں کسان کانگریس کے قومی نائب صدرنشین ایم کودنڈا ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ، اے آئی سی سی پروگرام کمیٹی کے صدرنشین مہیشور ریڈی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے دھان کے کسانوں کے خلاف ریاستی حکومت کی پابندیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو دھان کی پیداوار سے روکنے کیلئے پنشن اور راشن سے محرومی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے اور وہ فصلوں کی کاشت پر پابندیوں کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں پر کسانوں کو مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیئے اور حکومت کی جانب سے پابندیاں غیر قانونی ہیں۔ سابق میں کسی بھی حکومت نے کسانوں کو اس طرح سے ہراساں نہیں کیا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں کسان حکومت کے خلاف بغاوت کردیں گے۔ انہوں نے حضورآباد کے رائے دہندوں سے کانگریس امیدوار کی تائید کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی دولت اور شراب کے استعمال کے ذریعہ ووٹ خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ر