حکومت کے دعوے حقائق برخلاف : چدمبرم

   

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سینئر قائد و سابق مرکزی وزیر نے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے دعوے حقائق سے بعید ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیام میں انہوں نے کہا کہ بیشتر ہاسپٹلس کے دروازوں پر

“No vaccine”

کے بورڈ س لٹک رہے ہیں۔ دوسری طرف مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن یہ دعوے کررہے ہیں کہ ویکسین کی سپلائی میں کوئی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ ویکسین، آکسیجن، ریمڈسور ، ہاسپٹلس بیڈس، ڈاکٹرس اور نرسیس کی کوئی قلت نہیں ہے بلکہ صرف مریضوں کی قلت ہے۔ انہوں نے کورونا کی صورتحال پر کچھ وقت نکالنے کے لئے وزیر اعظم سے بھی اظہار تشکر کیا جو مغربی بنگال میں انتخابی مہم میں مسلسل مصروف رہے ہیں۔