حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے تحت یوم تاسیس منعقد کریں

   

نلگنڈہ میں نوڈل آفیسر سدرشن ریڈی کا یوم تاسیس کے ضمن میں خطاب

نلگنڈہ یکم / جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم تاسیس تقاریب ضلعی سطح سے لیکر دیہی سطح تک حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق شاندار پیمانے پر منانے عوامی نمائندوں کے تعاون سے منعقد کرنے کی عہدیداروں کو سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن و اربن ڈیولپمنٹ و نوڈل آفیسر یوم تاسیس مسٹر سدرشن ریڈی نے آج دفتر ضلع کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹریٹ مسٹر ونئے کرشنا ریڈی ضلع مہتمم پولیس ایورواراؤ نے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے koh ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق 2 جون تا 22 جون تک ہر دن عوام الناس سے مربوط پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔ پروگراموں میں حکومت کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی و فلاحی پروگراموں کو عوام کو واقف کروانے کیلئے منصوبہ بندی کے ذریعہ جامع پیمانے پر پروگرام دیہی علاقوں میں منعقد کریں ۔ ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ یوم تاسیس تلنگانہ کے ایک دہائی کی تکمیل کے پروگراموں کی مائیکرو پلان تیار کیا گیا ہے ۔ 8 جون کو تالابوں کی مرمت اور دیگر کے ساتھ ساتھ بکماں بونال باجوں کے ساتھ جلوسوں کا اہتمام 9 جون کو فلاحی اسکیمات وظیفہ پیرانہ سالی ، اسرا و دیگر کی فلسیکیوں کے ذریعہ واقف کروانے 10 جون کو حکومت کی جانب سے عوامی بہبود کے پروگراموں سے متعلق شہری پروگراموں کا اہتمام 11 جون کو تلنگانہ کی تہذیبی ثقافتی پروگراموں کا اہتمام 12 جون کو تلنگانہ رن صبح 6 بجے سے طلباء و سرکاری و خانگی ملازمین کے ساتھ 13 جون کو خواتین و اطفال کے پروگراموں کو منعقد کرنے 14 جون تلنگانہ میں صحت و طبابت سے معتلق کے سی آر کٹس ، آنکھوں کی روشنی کے پروگرام 15 جون کو تلنگانہ دیہی علاقوں میں کئے گئے ترقیاتی پروگراموں 17 جون کو گریجنوں سے متعلق پروگرام 18 جون پینے کے پانی کی سربراہی ، مشن بھگیرتا ، گھر گھر نل 19 جون کو ریاست بھر میں شجرکاری 20 جون کو تلنگانہ تعلیم کے فروغ کے پروگرام 21 جون کو تلنگانہ عبادت گاہوں میں روشنی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے پروگرام 22 جون کو یادگار شہیداں کے خراج عقیدت کے پروگراموں کو قطعیت دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں ضلع جوائنٹ کلکٹر خوشبو گپتا ، بھاسکر راؤ ، ڈی ایف او بابو ، مختلف محکموں کے اعلی عہدیدار شریک تھے ۔