حکومت کے مشیر رام لکشمن کا دیہانت چیف منسٹر اور وزیر اقلیتی بہبود کا خراج

   

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار اور حکومت کے سابق مشیر رام لکشمن کے دیہانت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیام میں چیف منسٹر نے آنجہانی کے ساتھ اپنے روابط کو یاد کرتے ہوئے افراد خاندان اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ لکشمن اقلیت اور کمزور طبقات کے امور میں حکومت کے مشیر تھے۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے رام لکشمن کے دیہانت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں رام لکشمن نے کمزور طبقات کی بھلائی کیلئے کئی قدم اٹھائے۔ انہوں نے کمزور طبقات کی بھلائی کے سلسلہ میں حکومت کو تجاویز پیش کی تھی۔ کے ایشور نے رام لکشمن کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کے نائب صدرنشین بی ونود کمار نے بھی رام لکشمن کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ کمزور طبقات کی ترقی کیلئے رام لکشمن کی مساعی کو خراج پیش کرتے ہوئے ونود کمار نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ۔