مذکورہ 54صفحات کا تعلیمی مواد امتحان کے لئے جاری کیاگیاہے جس میں گمراہ کن عنوانات کا دعوی کیاگیاہے جیسے زلزلوں کے جھٹکے گائے ذبیحہ کی وجہہ سے رونما ہوتے ہیں۔
مذکورہ راشٹرایہ کام دھینو آیوگ(آر کے اے) چیرمن ولبھ کاٹاریہ نے منگل کے روز یہ کہاکہ حکومت اگلے ماہ ”گائے کی سائنس“ پر ان لائن امتحان پر رضاکارانہ طو ر پر قومی امتحان منعقد کرنے کا حکومت منصوبہ بنارہی ہے تاکہ لوگوں میں تجسس پیدا کرنے اور عوام میں گائیوں کے متعلق آگاہی ہوسکے۔
انڈین ایکسپریس میں شائع ایک ارٹیکل کے بموجب امتحان کو آر کے اے منعقد کرے گا‘ جو ایک ایجنسی کی تنصیب ہے جو محکمہ انیمل ہسبنڈری اور ڈائیرینگ کے محکمہ کے تحت گائیوں کی حفاظت کام کرنے والی ایک ایجنسی ہے۔ایسا امتحان پہلی مرتبہ کیاجارہا ہے اور اس نوعیت کے امتحانات سالانہ ہو ں گے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران کاٹاریہ نے کہاکہ ”گائے سائنس سے بھری ہوئی ہے اور اس کو وسعت دینے کی ضرورتیں ہیں“۔ انہوں نے کہاکہ ہندی اور انگریز.ی کے علاوہ 12علاقائی زبانوں میں یہ امتحان ہوں گے“۔
جس کے تحت آر کے اے کام کرتا ہے وزرات فشریز‘ انیمل ہسبنڈری اور ڈائیرینگ کے جاری کردہ سرکاری ریلیزکہاگیاہے کہ امتحانات چار زمروں میں ہوں گے‘ پرائمری سطح(اٹھویں جماعت تک) سکنڈری سطح(نویں کلاس سے بارہوں جماعت تک)‘ کالج سطح(12ویں جماعت کے بعد)اور چوتھا زمرہ عام لوگوں کے لئے ہے۔اس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ امتحان کا ماڈل ایم سی کیو پر مشتمل ہوگا۔
منسٹری کے بموجب یہ امتحانات فری ہو ں گے اور ہونہار امیدواروں کو اسناد اور انعامات سے نوازے جائیں گے۔تاہم امتحانات کے لئے تعلیمی مواد کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے جو نہایت دلچسپ اور دلی لگی کاحصہ ہے
مذکورہ 54صفحات کا تعلیمی مواد امتحان کے لئے جاری کیاگیاہے جس میں گمراہ کن عنوانات کا دعوی کیاگیاہے جیسے زلزلوں کے جھٹکے گائے ذبیحہ کی وجہہ سے رونما ہوتے ہیں اور کس طرح کسی بھی بیماری گائے کے اشیاء سے علاج کیاجاسکتا ہے۔
گائے سائنس کے متعلق جو طلبہ کو تعلیمی مواد دستاویزات کی شکل میں پیش کیاگیاہے اس کے متعلق کہنا ہے کہ وہ کم وبیش پروپگنڈہ پھیلانے کا بہانا لگتا ہے۔